جموں و کشمیر انتظامیہ سالانہ یاترا کو کامیاب بنانے کیلئے پُر عزم / منوج سنہا
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ، سکیورٹی فورسز اور مختلف سرکاری ادارے باہمی تال میل کے ساتھ یاترا کو کامیاب بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔
سالانہ امرناتھ یاترا سے قبل لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پہلگام کا دور ہ کرکے وہاں آنے والی امرناتھ یاترا 2026سے پہلے یاتریوں کیلئے سیکورٹی انتظامات اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیا ۔
دورے کے دوران یاترا کیلئے حفاظتی انتظامات اور مختلف سہولیات بشمول ادویات، آکسیجن، پانی، خوراک، صفائی ستھرائی اور راستے اور یاتری کیمپ کے ساتھ ٹیلی کام کنیکٹیویٹی کا جائزہ لیا۔
منوج سنہا نے کہا کہ ملک بھر سے آنے والے عقیدت مند پورے اعتماد کے ساتھ یاترا میں شرکت کر سکتے ہیں کیونکہ تمام محکمے محفوظ اور ہموار سفر کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔
Comments are closed.