پلوانہ میں اینٹ بھٹے میں کام کے دوران 25 سالہ غیر ریاستی مزدور از جاں
جنوبی ضلع پلوامہ کے زادورہ میں اینٹ بھٹے پر کام کرنے والے اتر پردیش کے 25 سالہ مزدور کی اچانک طبیعت بگڑنے کے بعد موت ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق مزدور زادورہ میں واقع اینٹ بھٹے پر کام کر رہا تھا کہ اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ اسے فوری طور پر ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
مزدور کی شناخت سنتوش کمار (25) ولد بیچو لال، ساکن جیتی پور، اتر پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور موت کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments are closed.