ڈائریکٹر جنرل پولیس کا دورہ پہلگام ، امرناتھ یاترا کیلئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
اگلے ماہ کی 3تاریخ سے شروع ہونی والی امرناتھ یاترا پرامن اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں و کشمیر نلین پربھات نے پہلگام کے ننوان بیس کیمپ کا دورہ کیا اور یاترا کے لیے کیے گئے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈی جی پی کے ہمراہ اسپیشل ڈائریکٹر جنرل پولیس اور انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر زون بھی موجود تھے۔ اس موقع پر جنوبی کشمیر رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اننت ناگ سمیت دیگر اعلیٰ پولیس اور سیکورٹی افسران نے انہیں یاترا کے لیے وضع کیے گئے جامع سیکورٹی منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔
افسران نے ڈی جی پی کو بتایا کہ نون ون بیس کیمپ اور یاترا کے پورے روٹ پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان میں کثیر سطحی سیکورٹی گرڈ، جدید نگرانی کے نظام، حساس مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ، داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ، رسائی کنٹرول میکانزم، اینٹی سبوتاڑ آپریشنز اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی ردعمل منصوبے شامل ہیں۔
Comments are closed.