آنند جین لداخ کے نئے ڈائریکٹر جنرل پولیس مقرر، حکمنامہ جاری

وزارتِ داخلہ، حکومت ہند نے سینئر آئی پی ایس افسر آنند جین کو مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کا نیا ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) مقرر کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پیر کے روز باضابطہ حکم نامہ جاری کیا گیا، جس کے مطابق یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

حکم نامے کے مطابق آنند جین، جو سال 1999 بیچ کے AGMUT کیڈر کے آئی پی ایس افسر ہیں، کو جموں و کشمیر سے تبادلہ کرکے لداخ تعینات کیا گیا ہے۔ وہ آئندہ احکامات تک لداخ کے ڈی جی پی کے فرائض انجام دیں گے۔

Comments are closed.