نائید کدل سرینگر میں معمر خاتون بجلی ترسیلی لائن کی زد میں آکر جاں بحق
نائید کدل سرینگر میں 65 سالہ خاتون بجلی کا جھٹکا لگنے سے جاں بحق ہو گئیں
عین شاہدین کے مطابق خاتون علاقے میں شدید بارش کے دوران بجلی کے کھمبے کو چھونے کے بعد بجلی لائن کے رابطے میں آئی۔انہوں نے بتایا کہ بجلی لائن چھو جانے کے بعد خاتون شدید طور پر زخمی ہو گئیں جس کے بعد اس کو علاج کیلئے اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔خاتون کی شناخت شمیمہ مخدومی زوجہ غلام نبی ساکنہ نائید کدل کے طو پر ہوئی ۔
ادھر واقعہ کے بعد پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
Comments are closed.