سالانہ امرناتھ یاترا : پولیس سربراہ نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
جموں کشمیر پولیس سربراہ نلین پربھات نے امرناتھ یاترا 2026 کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات اور انسدادِ شورش اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک جامع سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔
اجلاس میں جنوبی کشمیر میں تعینات مختلف سکیورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی، جن میں وکٹر فورس، س آر پی ایف اور دیگر پولیس افسران شامل تھے
اجلاس کے دوران ڈی جی پی نے تمام فورسز کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اور یاترا کے پ±رامن، محفوظ اور کامیاب انعقاد کے لیے مختلف سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی رابطے اور مو¿ثر تال میل کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ امرناتھ یاترا کے دوران زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط اور مربوط سکیورٹی گرڈ ناگزیر ہے۔ اجلاس میں یاترا کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور ہر ممکن حفاظتی انتظامات کو مو¿ثر بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
Comments are closed.