ایس ایس آر ایم ویلکن ہائیر سیکنڈری اسکول سوپور کے زیر اہتمام ایک شاندار تقریب

SRM ویلکن ہائر سیکنڈری سکول سوپورکی جانب سےLeadership &the promise of tomarrowکے موضوع کے تحت ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے لوگو کی نقاب کشائی شاندار انداز میں ایم ایل اے سوپور ارشاد رسول کار نے ایم ایل اے واگورہ عرفان حفیظ لون اور چیرمین ویلکن حاجی عنایت اللہ حاجنی کے ہاتھوں انتظامیہ وپولیس کے افسران وٹریڈرس فیڈریشن اور والدین وبچوں کی موجودگی میں انجام دی ۔یہ یک ایسا موقعہ تھا جو ادارہ جاتی شناخت، طالب علم کی قیادت، اور جامع تعلیم کے عزم کا جشن تھا۔خطبہ استقبال اور اسکول کے عزم وارادہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایس آر ایم ویلکن ایک مشن ہے جو اپنے مقصد کی تکمیل کےلئے ہر شعبہ میں لوہا منوانے کی کوشش کرتا ہے ، ہمارا مشن نوجوان ذہنوں کو ذمہ دار، پُراعتماد، اور ہمدرد قائدین کے طور پر پروان چڑھانا ہے جو مضبوط اخلاقی اور اخلاقی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ماہرین تعلیم، ہم نصابی سرگرمیوں، اور کردار سازی کے اقدامات کے متوازن امتزاج کے ذریعے، اسکول ایک ایسا ماحول فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے جہاں ہر سیکھنے والا اپنی حقیقی صلاحیت کو دریافت اور اس کا ادراک کر سکے۔سکول کے لوگو کی نقاب کشائی تقریب کا ایک اہم لمحہ ہے ۔ لوگو SRM ویلکن ہائر سیکنڈری سکول کے ویژن، خواہشات اور بنیادی اقدار کی نمائندگی کرتا ہے۔

یہ اس کے اختراع، سالمیت، اور زندگی بھر سیکھنے کے لیے ہماری وابستگی کی علامت ہے۔اس موقعہ پر بچوں میں لیڈرانہ وقائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کےلئے مختلف نوعیت کے اقدام اٹھائے جارہے ہیں اور ان کو لیڈر بنے کی ترغیب دی جارہی ہے اور کوششیں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔اس موقعہ پر ایس ایس پی شری سید افتخار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ Logoمقصد کی تکمیل اور روشن مستقبل کی تلاش کا عکاس ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ اسکول کی کارکردگی حوصلہ افزاءہے لیکن مزید یہاں سے قائدین پیدا کرنے کےلئے موثر کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے بچوں کی کارکردگی اور نمائش کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی محنت اورکاوشوں کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے یقین دلایا کہ ویلکن اسکول کو قومی سطح پر شامل کریں گے ۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر احمد رینا نے اپنے زرین خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر ادارے کے بلندیوں کوچھونے کے پیچھے کسی کا ہاتھ ہوتا ہے اور ہر بچے کی کامیابی کے پیچھے کسی کاساتھ اور تعاون ہوتا ہے ۔بچے خام ہوتے ہیں اور ان کو کندن بنانے میں اساتذہ کا اہم کردار رہتا ہے اور آج تک جو بھی سماج میں حساس اورذمہ دار لوگ سامنے آئے تو ان کو سامنے لانے میں اساتذہ کا ہی کردار ہے ۔انہوں نے کہا کہ ویلکن اپنی ایک منفرد شناخت بنانے میں کافی حد تک کامیاب ہوچکا ہے لیکن اس کی ترقی اور اس مقام تک تک پہنچنے میں ادارہ کے منتظمین کا خاصا رول رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ بھی اس کی طرف اپنی نظریں مرکوز کئے ہوئے ہیں اور اب تک وہ منتظمین اور اساتذہ کی محنت جو اس میں کار فرما ہے سے کافی متاثر ہیں ۔ انہوں نے بچوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ وقت کو قیمتی سمجھنے اور ایک لمحہ بھی ضائع نہ کریں بلکہ اپنے مستقبل کو تابناک بنانے میں اپنا توجہ مبذول کریں اور سماجی بدعات بچنے کی کوشش کریں اورامید کی جاتی ہے کہ یہاں سے ہمیں بہترین لیڈرس نکلیں گے ۔اس موقعہ پر ایڈوکیٹ عرفان حفیظ لون نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ایس آر ایم ویلکن نے اسکول کا جو Logoلانچ کیا اوریہ لوگو ایک مقصد اور مشن کا احاطہ کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اسکول ہذا کی کارکردگی سے کافی مطمئن ہیں اور جس طرح بچوں نے آج اپنی performanceدکھائی وہ قابل تحسین اور قابل داد ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر قوم کی پہچان اور شناخت اس قوم کی زبان ہوتی ہے لیکن ہماری زبان زوال پذیر ہورہی ہے اس کےلئے اسکول ہذا اور شرکاءتقریب کو ایک عہد لینا ہوگا کہ وہ اپنی مادری زبان کی ترویج اور ترقی کےلئے اپنا رول ادا کریں اور ایک عزم کے ساتھ اس کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اسکول ہذا کی تعلیم ودیگر سرگرمیوں میں ایک اہم رول رہا ہے لیکن زبان کے تئیں ان کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ لیڈرس پیدا کرنے میں ویلکن ایک کلیدی رول نبھاتا رہے گا ۔اس موقعہ پرارشاد رسول کار نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ سوپور کی زرخیزیت اورعلم وادب پر ان کو فخر ہے کیونکہ سوپور نے لیڈرس پیدا کئے ہیں اوراس کی ایک الگ پہچان ہے ۔انہوں نے کہا کہ ویلکن ترقی کی جانب گامزن ہے اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں رول ادا کررہا ہے ۔انہوں نے بچوں کے ثقافتی پروگراموں کو دیکھ کر کہا کہ اس وقت سوپور کو ایک کلچرل ہال کی ضرورت ہے تاکہ وہاں پر ثقافتی پروگرام منعقد ہوتے رہیں گے اورثقافت زندہ رہ سکتی ہے اوراس کی تعمیر کےلئے وزیر اعلیٰ سے بھی درخواست کی ہے اورکافی حد تک پیش رفت ہوچکی ہے ۔

اس موقعہ پر اسکول کی وائس چیرپرسن بسیمہ اعجاز نے جذباتی انداز میں اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویلکن26سالہ سفر طے کررہا ہے اس ادارہ کو ایک مقام پر پہنچانے میں بہی خواہوں اورخیر خواہوں اور بچوں کے والدین ،تدریسی وغیر تدریسی عملہ کا خاصا رول رہا ہے اورہم ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ اسکول ہذا میں اپنے 25سالہ سروس مکمل کرنے جارہی ہے کیونکہ اس نے ماہ اگست 2005میں جوئن کیا ہے جبکہ اس ادارہ کو آگے بڑھنے میں میڈم رفعت کا کلیدی رول رہا ہے میڈم رفعت نے مارچ 2001میں ایک اردو ٹیچر کی حیثیت سے جوئن کیا ہے لیکن انہوں نے اسکول کی ترقی میں تمام کارفرماکاموں میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور موصوفہ ویلکن فیملی کی ایک خاص اور دیرینہ رُکن ہےں۔انہوں نے ان کی محنت شاقہ کی سراہنا کی اور ان کو اعزاز سے بھی نوازا گیا ۔

انہوں نے کشمیری زبان کے تحفظ کی تجویز کے بارے میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ کے کیمپس میں کشمیری کو باضابطہ ایک compulsaryمضمون کے طور پر پڑھایا جارہا ہے اورCBSCکے قواعد کے مطابقR1۔R2اورR3 کے تحت اپنی مقامی زبانوں کو پڑھانا بھی لازمی بن گیا ہے اور ویلکن انتظامیہ اس کی طرف اپنی پوری توجہ مرکوز کی ہوئی ہے ۔ویلکن کے استادعادل قریشی نے نظامت کے فرائض انجام دئے جبکہ اسکول کی پرنسپل نے تحریک شکرانہ پیش کرکے مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے ۔تقریب میں پولیس کے ایس ڈی پی او،ایس ایچ او کے علاوہ انتظامیہ کے افسران بشمول ایگزیکٹیوانجینئر فقتوصاحب ،ٹریڈرس فیڈرس کے زعماءبشمول صدر حاجی محمداشرف ،ترجمان محمد شفیع چنگال ودیگران ،صدر فروٹ منڈی سوپور فیاض احمد ملک،میڈیا سے وابستہ نمائندگان اوربچوں کے والدین ،اساتذہ وطلبہ کی خاصی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر شرکاءمیں سے کئی لوگوں کو اعزازات سے بھی نوازا گیا ۔

Comments are closed.