تاریخ پیدائش میں ہیرا پھیری کیس: شوپیان کے ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر کے دفتر اور رہائش گاہ کی تلاشی
کرائم برانچ جموں و کشمیر کے اقتصادی جرائم ونگ نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج ایف آئی آر کے سلسلے میں شوپیان اور پلوامہ کے جڑواں اضلاع میں تلاشی لی۔ یہ تلاشیاں غیر مناسب فوائد حاصل کرنے کے لیے سروس ریکارڈز میں تاریخ پیدائش کے اندراجات میں مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور ہیرا پھیری سے متعلق جاری تحقیقات کا حصہ ہیں۔
ایک بیان میں سی بی کے نے کہا کہ آپریشن کے دوران کیس سے منسلک دستاویزات اور دیگر مواد کی جانچ کی جا رہی ہے۔ شوپیاں کے ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر کے دفتر اور پلوامہ کے تھمونہ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر مناسب طریقہ کار کے مطابق اور آزاد گواہوں کی موجودگی میں تلاشی لی گئی۔
بیان کے مطابق عام لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ معاشی دھوکہ دہی کے خلاف چوکس رہیں اور ایسے کسی بھی واقعات کی اطلاع سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، اکنامک آفینس ونگ ، کشمیر کو دیں۔
Comments are closed.