محرم الحرام : 23سے 27جون تک اسکولوں میں کوئی امتحان نہیں ہوگا / ناظم تعلیم کشمیر

کشمیر کے اسکولوں میں محرم الحرا م کے دوران 23سے 27جون تک کوئی امتحان نہیں ہوگا کا اعلان کرتے ہوئے محکمہ اسکولی تعلیم کشمیر نے متنبہ کیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی پر قانونی کارورائی ہو گی

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر نے کشمیر بھر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ تسلیم شدہ سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران انٹرنل امتحانات، اسیسمنٹ یا ٹرم امتحانات کا انعقاد نہ کریں۔

ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر کے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق تمام اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 23 جون سے 27 جون 2026 تک کسی بھی کلاس کے امتحانات منعقد نہ کریں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ محرم الحرام کے قریب آنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

حکم میں کہا گیا ہے ”تمام سرکاری/نجی تسلیم شدہ اسکولوں سے یہ متاثر کیا جاتا ہے کہ وہ 23 جون سے 27 جون 2026 تک تمام کلاسوں کے اندرون انٹرنل امتحانات/انٹرنل اسیسمنٹ/ٹرم امتحان کا انعقاد نہ کریں“۔

ڈائریکٹوریٹ نے یہ بھی متنبہ کیا ہے کہ حکمنامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارورائی ہو گی

Comments are closed.