گنڈولہ سروس میں خرابی : ہر سیاح کی حفاظت کو یقینی بنانا ہماری ترجیح/لیفٹنٹ گورنر

جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ وہ گلمرگ گنڈولہ سسٹم میں تکنیکی خرابی کے بعد کیبل کار کیبن میں سیاحوں کے پھنس جانے کے بعد شروع کی گئی بچاو کارروائی کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں لیفٹنٹ گورنر کے دفتر نے لکھا کہ لیفٹنٹ گورنر نے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر جانے اور بچاو کی کوششوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے لکھا ” میں گلمرگ میں تکنیکی خرابی کے بعد کیبل کار کیبن میں پھنسے ہوئے سیاحوں کے لیے بچاو¿ آپریشن کی نگرانی کر رہا ہوں۔ میں نے ڈی جی پی کو سائٹ پر جانے کی ہدایت کی ہے۔ “

ایل جی آفس نے مزید کہا کہ تمام پھنسے ہوئے سیاحوں کے محفوظ انخلاءکو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے ساتھ پولیس، آرمی، ایس ڈی آر ایف پر مشتمل مشترکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اس نے مزید کہا” پولیس، آرمی اور ایس ڈی آر ایف اور ڈی سی، ایس ایس پی کی مشترکہ ریسکیو ٹیم تمام سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے آپریشن کر رہی ہے“۔

Comments are closed.