عیدالاضحٰی کے پیش نظر کامن یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ ملتوی ، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے عیدالاضحی کی چھٹی کی تاریخ میں تبدیلی کے بعد دونوں شفٹوں میں 28 مئی کو ہونے والے کامن یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ انڈرگریجویٹ 2026کے امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔
ایجنسی نے کہا کہ متاثرہ امیدواروں کیلئے نظرثانی شدہ امتحان کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اتوار کو جاری کردہ ایک عوامی نوٹس میں این ٹی اے نے کہا کہ یہ فیصلہ محکمہ پرسونل اینڈ ٹریننگ (DoPT) کے دفتری میمورنڈم کے پیش نظر کیا گیا ہے جو 22 مئی کو عید الاضحی کی تعطیل کی نظر ثانی شدہ تاریخ کے حوالے سے جاری کیا گیا تھا۔
05 مئی 2026 کے عوامی نوٹس کے تسلسل میں، یہ مطلع کیا جاتا ہے کہ دونوں شفٹوں میں 28مئی کو ہونے والے کامن انٹر نس ٹیسٹ 2026 کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں
امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپ ڈیٹس کے لیے سرکاری ویب سائٹس کو باقاعدگی سے دیکھیں اور کسی بھی وضاحت کے لیے NTA ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کریں۔
2022 میں متعارف کرایا گیا، CUET-UG کو ملک کی مرکزی، ریاستی اور منتخب نجی یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ داخلوں کو معیاری بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
متعدد داخلہ امتحانات کی جگہ لے کر، CUET-UG کا مقصد ایک یکساں تشخیصی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ یہ امتحان قومی تعلیمی پالیسی (NEP) 2020 کے ساتھ ہم آہنگی اور مساوی مواقع کو فروغ دینے کے لیے زبان کی مہارت، ڈومین سے متعلق مخصوص مضامین، اور عمومی اہلیت پر امیدواروں کا جائزہ لیتا ہے۔ (ایجنسیاں)
Comments are closed.