انجینئر رشید کے والد آبائی علاقے میں سپرد خاک ، نماز جنازہ میں لوگوں کی کثیر تعداد شامل

بارہمولہ کے ممبر پارلیمنٹ انجینئر رشید اور ممبر اسمبلی لنگیٹ شیخ خورشید کے والد کے انتقال کے بعد انہیں پُر نم آنکھوں کے ساتھ آبائی علاقے میںسپرد خاک کیا گیا

مرحوم کے نماز جنازہ میںان کے بیٹے انجینئر رشید اور شیخ خورشید کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

خیال رہے کہ والد کے انتقال کے بعد آخری رسومات میںشرکت کیلئے ممبر پارلیمنٹ بارہمولہ انجینئر رشید ضمانت ملنے کے بعد منگل کی صبح سرینگر پہنچ گئے جس کے بعد ہوائی اڈے سے انہوں نے سیدے لنگیٹ کا رخ کیا

Comments are closed.