سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد میں اضافہ ،صدر مرمو نے ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دی
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سپریم کورٹ میں ججوں کی منظور شدہ تعداد میں اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت سپریم کورٹ (نمبر آف ججوں) ترمیمی آرڈیننس 2026 نافذ کیا گیا ہے، جس کے ذریعے سپریم کورٹ (نمبر آف ججوں) ایکٹ 1956 میں ترمیم کی گئی ہے۔
قانون و انصاف کی وزارت کی جانب سے جاری گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس ترمیم کے بعد سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 33 سے بڑھا کر 37 کر دی گئی ہے، جس میں چیف جسٹس آف انڈیا شامل نہیں ہیں۔
اس طرح چیف جسٹس سمیت عدالت عظمیٰ کی کل تعداد 38 ججوں تک پہنچ جائے گی۔ یہ اقدام سپریم کورٹ میں مقدمات کے بوجھ کو کم کرنے اور عدالتی عمل کو مزید مو¿ثر بنانے کی سمت ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔
قانونی ماہرین کے مطابق ججوں کی تعداد میں اضافہ سے زیر التوائ مقدمات کے جلد فیصلے ممکن ہوں گے اور عدلیہ کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ یہ فیصلہ ملک میں عدالتی اصلاحات اور سپریم کورٹ کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔
Comments are closed.