سرینگر میں اسلحہ اور بارود سمیت 2 گرفتار: پولیس

پولیس نے سرینگر میں ایک ناکے کی چیکنگ کے دوران دو افراد کو اسلحہ، گولہ بارود اور لشکر طیبہ کے پوسٹروں کے ساتھ گرفتار کیا۔

ایک بیان کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم نے معمول کی چیکنگ کے دوران سرینگر کے بابا ڈیمبعلاقے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو روکا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں کو روکا گیا اور تلاشی کے دوران پولیس نے ان کے قبضے سے ایک پستول، تین میگزین، 21 زندہ راؤنڈ، دو موبائل فون اور 10 لشکر طیبہ کے پوسٹر برآمد کئے۔

پولیس نے کہا کہ اس معاملے میں یو اے پی اے اور آرمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 26/2025 درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ان کی شناخت فیصل احمد بٹ ساکنہ مالپورہ حبہ کدل اور فیصل احمد گورو ساکنہ راجوری کدل کے طور پر ہوئی ہے۔

Comments are closed.