مٹن اننت ناگ میں دارالعلوم میں آگ لگنے سے کمسن طالب علم جاں بحق ،3 دیگر زخمی

جنوبی ضلع اننت ناگ کے مٹن علاقے میں دارالعلوم بابا حیدر ریشی میں آگ لگنے سے ایک افسوسناک واقعہ میں ایک کمسن طالب علم کی جان چلی گئی جبکہ تین دیگر جھلس کر زخمی ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ آگ 11 اور 12 مئی کی درمیانی رات میں بھڑک اٹھی اور دارالعلوم کے احاطے کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور مقامی رہائشیوں اور مدرسے کے طلباءکی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔

واقعے کے دوران چار طالب علم جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ان کی شناخت 15 سالہ بلال احمد کمار ولد محمد اکبر ساکن وردوان ،محمد ساحل منازولد عبدالکریم ساکنہ سنگلدان، عرفان گلزار ولد گلزار احمد ڈوئیساکنہ لدرو پہلگام اور صابر فیاض ٹکڈ ولد فیاض احمد ساکنہ ریاسی جموں کے بطو رہوئی

انہوں نے کہا کہ تمام زخمی طلباءکو علاج کیلئے گورئمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بلال احمد کمار کو پہنچنے پر مردہ قرار دیا۔

Comments are closed.