جنگلات کی حفاظت ہر ذی شہری کا فرض
جنگلات کی حفاظت ہر ذی شہری کا فرض
ڈاکٹر فاروق نے شجر کاری مےں بڑھ چڑھ کر حصہ لےنے کی ضرورت پر زور دیا
سرینگر / 21مارچ/ نےشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے عوام سے تلقےن کی کہ وہ ماحولےاتی توازن کو برقرار رکھنے کیلئے شجرکاری مہم مےں بڑھ چڑھ کر حصہ لےں۔ سی این آئی کو موصولہ بیان کے مطابق اُنہوں نے سکولوں ، کالجوں ، ےونےورسٹی ، مساجد کے صحنوں اور عام شہراہوں کے اردگرد پودے نصب کرنے پر زور دےا۔ اُنہوں دیہات مےں رہنے والوں لوگوں سے تاکےد کی ،کہ وہ شجرکاری کی جاری مہم مےں بڑھ چڑھ کر حصہ لےکر زےادہ سے زےادہ پودے اپنے گرد نواح لگائے۔ اُنہوں نے کہا کہ اسلام مےں درخت لگانے کی اہمےت پر بہت کافی زور دےا گےا ہے اور ہمارے پےر کامل حضرت شےخ العالم شےخ نورالدےن نورانیؒ (علمدار کشمےر)نے اپنے کلام مےں فرماےا ”ان پوش ےلہ ون پوش“ پر عمل کرکے جنگلات کی حفاظت اور سبز سونے کی دولت کو بڑھاوا دےنے کی طرف توجہ دےنا ہر ذی شہری کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا نامساعد حالات کے دوران جنگلات کو خاصا نقصان پہنچاےا گےا ہے اور اب جنگلات کے ساتھ ساتھ آبی ذخائےر بھی سکڑتے جارہے ہےں اور غےر معمولی تبدےلی کے بُرے اثرات مرتب ہورہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولےاتی توازن کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہمےں شےخ العالمؒ کے ارشاد پر عمل پےرا ہونے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے لوگوں سے اپےل کی ،کہ وہ زےادہ سے زےادہ درخت لگانے کے پروگرام کو کامےاب بنانے کیلئے دوسرے لوگوں کو بھی اِس مہم مےں شامل کرےں۔
سی این آئی
Comments are closed.