سرینگر جموں شاہراہ پر یکہ طرف ٹریفک جاری ،سینکڑوں گاڑیاں سرینگر وارد

پسیاں گر آنے کے بعد کشتواڑ بٹوٹ شاہراہ چوتھے روز بھی آمد رفت کیلئے بند
سرینگر / 21مارچ/ سی این آئی تازہ بارشوں کے باوجود تین سو کلو میٹر جموں سرینگر شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد رفت بدھ کے روز بھی یک طرف جاری رہی جس کے ساتھ ہی گاڑیوں کو سرینگر سے جموں کی طرف جانے کی آجازت دی گئی تاہم مخالف سمیت سے کسی بھی گاری کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔اسی دوران سینکڑوں کی تعداد میں مال بردار گاڑیاں جن میں ضروری ساز و سامان موجود تھا م بدھ کی شام جموں پہنچ گئی ۔اسی دوران تازہ پسیاں گر آنے کی وجہ سے کشتواڑ بٹوٹ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند رہی ۔قاضی گنڈ سے نمائندے نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہ کہا کہ وادی کشمیر میں شدید برفباری اور بارشوں کے نتیجے میں تین سو کلو میٹر لمبی شاہراہ پر کئی جگہوں پر شاہراہ کی حالت خستہ ہو گئی تھی جس کے بعد محکمہ ٹریفک نے مسافروں کے جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر شاہراہ پر صرف ایک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل جاری رکھی۔نمائندے کے مطابق بدھ کو بھی سرینگر جموں شاہراہ پر صرف ایک طرفہ ٹریفک جاری رہا جس کے ساتھ ہی گاڑیوں کو سرینگر سے جموںکی جانے آجازت دی گئی تاہم مخالف سمیت سے کسی بھی گاری کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔نمائندے کے مطابق سرینگر سے جموں کی طرف تمام مسافر و مال بردار چھوٹی بڑی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی۔ادھر ٹریفک حکام کے مطابق موسم سا زگار رہنے کی صورت میں جمعرات کوگاڑیوں کو جموں سے سرینگر کی طرف جانے کی اجازت دی جائے گئی۔تاہم مسافروں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ سفر کرنے سے پہلے ٹریفک کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔ادھر نمائندے کے مطابق بدھ کے بعد دوپہر سینکڑوں کی تعداد میں مال و مسافر بردار گاڑیوں نے جواہر ٹنل کو پار کیا اورجموں میں داخل ہو گئے ۔نمائندے کے مطابق گاڑیوں میں ضروری ساز و سامان جن میں کھانے پینے کی چیزیں اور دیگر ضررویات زندگی کا سامان موجود تھا جو جموں وارد ہوئے۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ تازہ پسیاں گر آنے کی وجہ سے کشتواڑ بٹوٹ شاہراہ بند رہی جس کے نتیجے میں سینکڑوں مسافر و مال بردار گاڑیاں درماندہ ہو کر رہ گئی ۔

Comments are closed.