دہشت گردی کی تمام اقسام کا مکمل خاتمہ اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح / منوج سنہا
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے آرمڈ پولیس کمپلیکس زیوان میں ایک تاریخی پریزنٹیشن تقریب کے دوران جموں کشمیر پولیس کے نئے بھرتی ہونے والے کانسٹیبلوں کو تقرری کے خطوط سونپے۔
تقریباً 4000 بھرتیوں کا انتخاب جموں کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعے شفاف، میرٹ پر مبنی عمل کے ذریعے کیا گیا۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے نئے بھرتی ہونے والوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور انہیں اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری، غیر جانبداری اور قومی خدمت کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ ادا کرنے کی تلقین کی۔
انہوں نے کہا”جموں کشمیر پولیس میں شمولیت محض کیریئر کا انتخاب نہیں ہے بلکہ خون میں لکھی ہوئی میراث کو قبول کرنا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اس موقع پر اٹھیں گے اور اس شاندار فورس کے اعزاز کو برقرار رکھیں گئے ۔ “ جموں و کشمیر پولیس کے بہادروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے شہریوں کو حاصل امن اور ترقی بہادر پولیس اہلکاروں کے غیر متزلزل عزم اور قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
Comments are closed.