بزنس رولز اور دیگر اہم معاملات : وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کی امیت شاہ سے ملاقات آج
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ آج مرکزی وزیر داخلہ کے ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے کاروباری قوانین اور ریزرویشن کے لین دین کے معاملے پر بات کریں گے۔
سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، وزیر اعلی نے کہا کہ وہ بزنس رولز، ایڈوکیٹ جنرل کی تقرری، اور ریزرویشن سے متعلق معاملات مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ اٹھائیں گے۔
انہوںنے کہا ” کاش ہمیں ایک ہی میٹنگ کے ذریعے ریاست کا درجہ مل جاتا، ہم اسے بہت پہلے حاصل کر لیتے۔ یہ ایک مسلسل عمل ہے، لیکن میں جب بھی ان سے ملتا ہوں ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ دیگر مسائل بھی ہیں، جیسے کہ ہمارے بزنس رولز، ایڈووکیٹ جنرل کی تقرری، اور ریزرویشن کا مسئلہ، جسے لیفٹنٹ گورنر نے نئی دہلی سے رجوع کیا ہے۔
انہوں نے کہا ” بہتر ہے کہ وزیر داخلہ کے ساتھ دیگر مسائل کے ساتھ ان مسائل پر بھی بات کی جائے۔ آج میں دیگر معاملات کے ساتھ ان مسائل پر بھی بات کروں گا۔ “
Comments are closed.