حد بندی صرف بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کے حق میں/وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
وزیر اعلی عمر عبداللہ نے الزام لگایا کہ جموں و کشمیر میں حد بندی کی مشق صرف اور صرف بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کی گئی۔
سرینگر میں نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ” ہمیں ان کی حد بندی کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اور ہم جانتے ہیں کہ کس طرح حد بندی کی گئی تھی۔ یہ صرف بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا تھا۔ اب دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے بی جے پی کے سیاسی ارادوں کا پردہ فاش ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح بی جے پی کے ارادے واضح ہو جاتے ہیں۔
دیگر ریاستوں میں سیاسی پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے عمر عبد اللہ نے کہا”ایکناتھ شندے اس لیے چلے گئے کیونکہ بی جے پی نے اس کی مدد کی تھی۔“
Comments are closed.