گاندربل میں نالہ سند ھ سے معصوم بچے کی نعش بر آمد ہونے کے بعد 13روزہ آپریشن ختم

گاندربل میں نالہ سند ھ سے معصوم بچے کی نعش بر آمد ہونے کے بعد 13روزہ آپریشن اختتام پذیر ہوا

حکام کے مطابق منیر احمد کی نعش جمعہ کو بیلہ وسن میں نالہ سندھ سے برآمد کی گئی، جس سے 13 دن سے جاری سرچ آپریشن کا خاتمہ ہوا،

انہوں نے بتایا کہ بچے کی گمشدگی کے بعد ریسکیو ٹیموں اور مقامی رضاکاروں کی بھرپور کوششوں کے بعد بازیابی عمل میں لائی گئی

پچھلے 13 دنوں سے متعدد بار بشمول ایس ڈی آر ایف، پولیس اور مقامی رضاکار لاش کا سراغ لگانے کی کوششیں کر رہے تھے۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ رسمی کارروائی کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Comments are closed.