جموں کشمیر کے کچھ حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ، کوئی نقصان نہیں
جموں و کشمیر کے کئی حصوں میں جمعہ کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق جمعہ کی صبح کشتواڑ ضلع میں ریکٹر اسکیل پر 3.5 کی شدت کا زلزلہ آیا۔
انہوں نے کہا کہ زلزلہ تقریباً 10بجے کے قریب پر آیا۔ اس کا مرکز کشتواڑ کے علاقے میں عرض البلد 33.289 شمال اور طول البلد 76.739 مشرق میں، 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
اس رپورٹ کے داخل ہونے تک یونین ٹیریٹری میں کہیں سے بھی کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی فوری اطلاع نہیں ہے۔
Comments are closed.