بارہمولہ میں منشیات فروش کی غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی تجارتی املاک مسمار
نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت منشیات کے استعمال اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کے تسلسل میں، بارہمولہ پولیس نے سول انتظامیہ کے ساتھ قریبی تال میل میں، کنزر کے دھوبیوان علاقے میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیداد کے خلاف انہدامی مہم چلائی۔
یہ کارروائی منشیات کے کاروبار اور متعلقہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف جاری کریک ڈا¶ن کے ایک حصے کے طور پر ایگزیکٹو مجسٹریٹ اور پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں کی گئی۔ مہم کے دوران دو دکانوں پر مشتمل کمرشل پراپرٹی جو کہ منشیات فروش بشیر احمد ملّہ ولد عبدل رزاق ملّہ ساکنہ دھوبیوان کی ہے کو قانونی طریقہ کار کے مطابق مسمار کر دیا گیا۔
مذکورہ شخص منشیات فروشی کی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے، جو علاقے میں منشیات کی لعنت کو فروغ دے کر نوجوانوں اور معاشرے کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ یہ کارروائی بارہمولہ پولیس اور ضلع انتظامیہ کے بنیادی ڈھانچے اور مالیاتی نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے جو منشیات کی غیر قانونی تجارت کی حمایت کرتے ہیں۔
Comments are closed.