’آپریشن سندور‘ کی پہلی برسی پر وزیراعظم نے ایکس کی ڈسپلے تصویر تبدیل کر دی
نئی دہلی، 07 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آپریشن سندور کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ کی ڈسپلے تصویر تبدیل کر کے ‘آپریشن سندور’ کی تصویر لگا دی ہے اور فوجیوں کی بہادری و حب الوطنی کی ستائش کی ہے۔
آپریشن سندور کی برسی پر ہندوستانی مسلح افواج کی جرأت اور دلیری کو سلام پیش کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے ‘ایکس’ پر تحریر کیا، "آپریشن سندور میں ہندوستان کو ملنے والی غیر معمولی فتح ہمارے بہادر فوجیوں کے حیرت انگیز کارناموں اور حب الوطنی کی ایک متاثر کن مثال ہے۔ ان کی ناقابلِ تسخیر ہمت، پختہ عزم اور فرض شناسی پر ہم سبھی کو فخر ہے۔”
انہوں نے اس موقع پر مہابھارت کا ایک شلوک بھی پوسٹ کیا:
"اُدیرن منسو یودھا واہنانی چ بھارت۔
یسیاں بھونتی سینایاں دھروَم تسیاں جیم ودیت۔”
اس شلوک کا مفہوم یہ ہے کہ اے بھرت ونشی (یودھشٹر)! جس فوج کے سپاہی اور سواری (گھوڑے، ہاتھی، رتھ وغیرہ) پرجوش اور بلند حوصلے والے ہوں، اس فوج کی فتح یقینی سمجھنی چاہیے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستانی فوج نے 07 مئی 2025 کو ‘آپریشن سندور’ شروع کیا تھا اور پڑوسی ملک میں واقع دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا تھا
Comments are closed.