آپریشن سندور نے درست اور فیصلہ کن کارروائی سے ہندستان کی سلامتی پالیسی میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا:سیتا رمن

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتارمن، جو اس سے قبل وزیر دفاع کی ذمہ داری بھی سنبھال چکی ہیں، نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’آپریشن سندور نے ہماری مسلح افواج کی بہادری، سیاسی عزم کی مضبوطی اور دہشت گردی کے خلاف قوم کے زیرو ٹالرنس کے عہد کو نمایاں کیا ہے۔‘‘

قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ سال اپریل میں پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں 26 بے گناہ ہندوؤں کے قتل کے بعد ہندستان نے آج ہی کے دن پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر محدود اور ہدفی کارروائی کی تھی۔ اس کے بعد پاکستان کی فوج کی اندھا دھند کارروائی کے جواب میں ہندستانی فضائیہ نے جوابی ایکشن لیتے ہوئے پاکستان کے فضائی دفاعی نظام کو ناکارہ بنا دیا تھا اور اس کے کئی فوجی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا تھا۔ بعد ازاں 10 مئی کو پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست پر کارروائی روک دی گئی تھی، تاہم حکومت نے واضح کیا تھا کہ آپریشن سندور ختم نہیں کیا گیا ہے۔

محترمہ سیتارمن نے کہا کہ یہ دن ہمارے ملک کی حفاظت کرنے والے بہادر سپاہیوں، ہندستانی فوج کے حوصلے، شجاعت اور جنگی مہارت کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کی یاد دہانی بھی ہے کہ ہندستان اپنی امن اور خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف ہمیشہ مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔

Comments are closed.