مغل روڈ حادثہ : باپ بیٹے سمیت چار جاں بحق ، ریسکو آپریشن اختتام پذیر
مغل روڈ پر گاڑی نالے میں گرنے سے بات بیٹے سمیت چار افراد کی ہلاکت کے بد بچاﺅ آپریشن اختتا م پذیر ہوا
حکام نے بتایا کہ چاروں افراد پیر کو منگنار اپر سے سرینگر کی طرف سفر کر رہے تھے جب وہ لاپتہ ہو گئے، جس سے اہل خانہ میں تشویش پھیل گئی۔
منگل کو ضلع پونچھ کی پولیس نے بڑے پیمانے پر تلاشی اور بچاو¿ آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران گمشدہ گاڑی مغل روڈ کے ساتھ ایک نالے سے ٹریس کر لی گئی۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ سے دو لاشیں نکال لیں جبکہ باقی لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
حکام نے بتایا کہ بچاو¿ آپریشن بدھ کو بقیہ دو لاشیں نکالنے کے بعد ختم ہوا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبدالمجید، محمد بشیر ولد اکبر حسین، اکبر حسین اور ڈرائیور شوکت حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے، مزید کارروائی جاری ہے۔
Comments are closed.