چرار شریف حادثے میں خاتون جاں بحق، شہری زخمی

وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں اتوار کو چرار شریف کے قریب ایک کار سڑک سے پھسل کر گہرے نالے میں گرنے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

حکام نے بتایا کہ زنپنچال کے قریب گاڑی کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا جس کی وجہ سے بدقسمت گاڑی نالے میں جاگری۔ حادثے میں ایک خاتون شدید زخمی ہونے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ انہیں ابتدائی طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں خصوصی علاج کے لیے سری نگر ریفر کیا گیا۔

پولیس نے نوٹس لے لیا ہے۔

Comments are closed.