اتر پردیش کے نوجوان کی نعش پانچ روز بعد زینہ کدل سے بر آمد
بڈشاہ کدل سرینگر میں پل سے چھلانگ لگانے کے بعد اتر پردیش کے نوجوان کی نعش پانچ روز بعد زینہ کدل سے بر آمد کر لی گئی
تفصیلات کے مطابق اتر پردیش کے نوجوان کی نعش جس نے 22 اپریل کو دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی تھی کو سوموا ر کو ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں نے سرینگر کے پرانے زینہ کدل سے پانچ دن کی تلاش کے بعد برآمد کیا
بتایا کہ ایس ڈی آر ایف کیو آر ٹی جہلم ٹیموں نے آج صبح آپریشن کے دوران دریا سے لاش برآمد کی۔
متوفی کی شناخت محمد قریش صدیقی (18) ولد محمد نواب صدیقی ساکن اتر پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے اور اسے طبی قانونی کارروائیوں کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.