پہلگام حملے کی برسی : کے ٹی ایم ایف کاجاں بحق افراد کو خراج پیش

سرینگر /21اپریل

پہلگام حملے کی پہلی برسی پر جاں بحق سیاحوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفکچرس فیڈریشن نے حملے کے دوران سیاحوں کو بچاتے اپنی زندگی کا نذرانہ پیش کرنے والے مقامی نوجوان عادل شاہ کو بھی شاندار الفاظ میں یاد کیا ۔

کے ٹی ایم ایف کے چیرمین ابرار احمد خان ، صدر ہلال منڈو ، سنیئر نائب صدر صوفی محی الدین اور جنرل سیکرٹری خالد بابا نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں گزشتہ سال ہوئے پہلگام کے بائسران میں سیاحوں پر حملے میں جاں بحق سیاحوں کو خراج پیش کیا ۔ انہوںنے کہا کہ حملہ انتہائی افسوسناک اور دکھ سے بھرا تھا جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج ان کی پہلی برسی ہے اور اس پر ہم مہلوکین کو خراج پیش کرتے ہوئے دکھ زدہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعاگو ہے کہ لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمیت بخشے ۔ اسی دوران انہوں نے سیاحوں کو جوق در جوق کشمیر آنے کی اپیل کرتے ہوئیے کہا کہ کشمیر سیاحوں کا منتظر ہے اور سیاح کشمیر آئے اور یہاں کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہو ۔

Comments are closed.