دربار مﺅ کی منتقلی کیلئے سرینگر میں جامع سیکورٹی پلان مرتب: ایس ایس پی
جموں و کشمیر پولیس شہر میں منشیات کے پورے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کیلئے نہ صرف منشیات فروشوں کو گرفتار کرے گی بلکہ ان کی جائیدادوں کو بھی ضبط کرے گی۔
ٹیگور ہال میں آدی شنکراچاریہ جینتی کی تقریبات کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی نے کہا کہ صرف پچھلے 10 دنوں میں منشیات فروشوں کے خلاف 15سے 20ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔
ایس ایس پی سرینگر نے کہا ” ہم نہ صرف منشیات فروشوں کو گرفتار کریں گے بلکہ ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کے لیے ان کی جائیدادیں بھی ضبط کریں گے۔ “ انہوں نے کہا کہ ٹیگور ہال میں ہونے والا ثقافتی پروگرام فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مضبوط کرتا ہے اور نوجوانوں کو ان کی جڑوں سے جوڑنے میں مدد کرتا ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر پولیس ہمیشہ ایسے اقدامات کی حمایت کرے گی۔ دربار مﺅ پر،ڈاکٹر چکرورتی نے کہا کہ جموں سے سرینگر تک ملازمین کی محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفتر کے چاروں طرف امن و سلامتی ہو گی۔
Comments are closed.