بیساکھی کا تہوار وادی بھر میں جوش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا
ملک بھر کی طرح بیساکھی کا تہوار جموں کشمیر خاص کرو ادی کشمیرمیں جوش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا سکھ برادری سے وابستہ لوگوں نے گردواروں کو دلہنوں کی طرح سجایا تھا اور بڑی تعداد میں سکھ فرقے سے وابستہ لوگوں نے گردواروںمیں پوجا پاٹ کی اور خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ چھٹی پادشاہی رعناواری ، برزلہ باغات ، چھٹی پادشاہی بارہ مولہ ، مٹن، بجبہاڑہ ، اور وادی کے اطراف واکناف میں قائم کئے گئے گردواروںمیں سکھوں نے بجن کریتھن کا پاٹ کیا اور اس موقعے پر گرو گوبند جی کی تعلیمات کوعام کرنے پر زور دیا ۔
دامودار سنگھ کے مطابق 1699میں 12اپریل کو گردو گوبند جی نے آنند پور میں سکھ مذہب کی بنیاد رکھی ہے اور گروگوبند جی نے سکھوں پر زور دیا کہ وہ دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ حسن سلوک کریں اور ان کے ساتھ ہمیشہ روابط رکھیں۔
سکھ طبقہ سے وابستہ لوگوںنے گردوواروںمیں منعقد کی گئی خصوصی تقریبوں پر کہاکہ گرو گوبند جی نے سکھوں کو مذہبی روایات کو عام کرنے اور دوسرے مذاہب کے ماننے والے لوگوں کے ساتھ حسن سلوک روا رکھنے کی تلقین کی ہیں اور آج کے دن ہم گروگوبند جی کی تعلیم کو عام کرنے اور انہوں نے جو اصول مقرر کئے ہیں اس پر کاربند رہنے کی تجدید کیاکرتے ہیں۔
Comments are closed.