وزیر صحت نے عوامی سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے پر دیا زور

وزیر برائے صحت و طبی تعلیم ، سماجی بہبود اور تعلیم محترمہ سکینہ ایتو نے آج سرکٹ ہاو¿س پلوامہ میں عوامی شکایات کے ازالے کا کیمپ منعقد کیا ۔

اس تقریب میں ایم ایل اے پامپور جسٹس حسنین مسعودی ، ایم ایل اے زینہ پورہ مسٹر شوکت حسین گنائی ، پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس ، چیف میڈیکل آفیسر پلوامہ ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ پلوامہ ، آر اینڈ بی ، پی ایچ ای کے ایگزیکٹو انجینئرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ صحت ، تعلیم اور سماجی بہبود محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

کیمپ کے دوران پلوامہ اور شوپیاں کے مختلف دیہاتوں اور شہری علاقوں سے وفود ، ٹریڈ باڈیز ، سماجی تنظیموں ، بزرگ شہریوں اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے عوامی مسائل اور ترقیاتی مطالبات پیش کئے اور میمورنڈم پیش کئے ۔

تعامل کے دوران اٹھائے گئے مسائل میں صحت کی سہولیات کو مضبوط بنانا ، تعلیمی انفراسٹرکچر کی بہتری ، کھیلوں کی سہولیات میں اضافہ ، پانی کی فراہمی کے منصوبے ، عوامی پارکوں کی ترقی ، سائنسی ڈمپنگ سائٹس کا قیام ، سڑکوں کی رابطہ کاری ، سڑکوں کی توسیع اور اپ گریڈیشن ، صحت اور تعلیمی اداروں میں عملے کی تعیناتی کے علاوہ زراعت ، باغبانی اور مویشی پالن کے شعبوں سے متعلق تشویشات شامل تھیں ۔

وزیر نے تمام وفود کو غور سے سُنا اور اٹھائے گئے مسائل کے بارے میں متعلقہ افسران سے فوری طور پر رائے طلب کی ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ فوری اقدامات اٹھائیں اور حقیقی عوامی شکایات کا بروقت حل یقینی بنائیں ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ایل اے پامپور نے کہا کہ عوام کے حقیقی مسائل کے حل کیلئے ایسے تعاملات ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں کا سلسلہ جاری رہے گا تا کہ گورننس میں عوامی شرکت کو مضبوط کیا جا سکے اور عوامی مسائل کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جا سکے ۔
ایم ایل اے زینہ پورہ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر کا براہ راست عوام سے تعامل کرنے اور ان کے دروازے پر ان کے مسائل سُننے کا دورہ ایک عوام دوست طرز عمل کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ فیصلہ سازی کے عمل میں ہر شہری کی آواز سُنی جائے اور اس پر غور کیا جائے ۔

Comments are closed.