سامان سڑک کے ذریعے بھیجنے کا اعلان : کشمیر ی حجاج کرام کا کی سخت اظہار برہمی
حج 2026کی ادائیگی کے بعد حاجیوں واپسی کا سلسلہ ہوتے ہی احمد آباد سے سرینگر تک کشمیری حجاج کا سامان سڑک کے ذریعے گاڑیوں میں بھیجنے کے فیصلہ پر کشمیر ی حجاج نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔
جموں کشمیر حج کمیٹی کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ نوٹا کے چلتے حجاج کرام کا سامان اور تبرکات وغیرہ احمد آباد سے سڑک کے راستے سرینگر بھیجے جائیں گے۔ اس اعلان پر حجاج کرام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ کافی برہم نظر آرہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں سعودی عرب میں اس وقت موجود کشمیری حجاج کرام نے اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے سراسر انصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی دن ہمارے ساتھ استحصال اور امتیازی سلوک روا رکھا گیا جو کہ ہم نے برداشت کیا۔ ایسے میں اب آخر پر یہ کہا جارہا ہے کہ 40 کلو گرام سامان کے بجائے اب 35 کلو گرام ہی اجازت ہوگی۔ لیکن سامان کا کرایہ 40 کلو گرام کے حساب سے وصول کیا گیا۔ اس پر ستم ظریفی یہ کہ جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حجاج کرام کا سامان احمد آباد سے سڑک کے راستے سرینگر بھیجا جائے گا جو کہ ہماری لیے تکلیف اور پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔
Comments are closed.