وزیر اعظم مودی کا ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون ،40 منٹ تک بات چیت

وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم مودی نے ٹرمپ کے ساتھ قریب 40منٹ تک بات کی ۔

ذرائع نے کہا کہ دونوں نے بات چیت کے دوران مغربی ایشاءکی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے فون پر ٹرمپ سے کہا کہ ہندوستان کے لوگ آپ سے پیار کرتے ہیں۔ قومی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تقریباً 40 منٹ کی فون پر بات چیت کی، جو امریکہ ایران جنگ بندی کے بعد یہ پہلی بات ہے۔

Comments are closed.