کویندر گپتا نے ہماچل پردیش کے 30ویں گورنر کے بطور حلف لیا
جے پی کے سینئر لیڈر کویندر گپتا شملہ کے لوک بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں ہماچل پردیش کے 30ویں گورنر کے طور پر حلف لیا۔
اس موقعہ پر ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس گرمیت سنگھ سندھاوالیا نے ہندی میں حلف لینے والے کویندر گپتا کو عہدے کا حلف دلایا۔
تقریب حلف برداری میں چیف سیکرٹری سنجے گپتا نے تقریب کے دوران صدر جمہوریہ ہند کی طرف سے جاری کردہ صدر کی تقرری کا وارنٹ پڑھ کر سنایا۔اس موقع پر کئی سینئر افسران اور معززین موجود تھے جب گپتا نے ریاست کے آئینی سربراہ کے طور پر باضابطہ طور پر چارج سنبھال لیا۔
Comments are closed.