بٹہ مالو سرینگر میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں اینٹی کورپشن بیورو نے پٹواری کا رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

حکام کے مطابق، یہ کارروائی ایک شکایت موصول ہونے کے بعد کی گئی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ پٹواری نے ریونیو ریکارڈ سے متعلق ایک سرکاری کام کی انجام دہی کے لیے شکایت کنندہ سے رشوت طلب کی تھی۔

شکایت کے بعد، اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی جانب سے ایک جال بچھایا گیا، جس کے دوران ملزم پٹواری جس کی شناخت صفدر (پٹواری بٹہ مالو) کے نام سے ہوئی، بٹہ مالو میں رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

حکام نے بتایا کہ ملزم کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا اور اس کے قبضے سے دس ہزار کی رشوت کی رقم برآمد کر لی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments are closed.