کاکا پورہ پلوامہ میں منشیات اسمگلر کا دو منزلہ رہائشی مکان منسلک
منشیات سے متعلقہ سرگرمیوں کے خلاف جاری کریک ڈاو¿ن کے ایک حصے کے طور پر، پلوامہ پولیس نے کاکا پورہ پلوامہ میں ایک اسمگلر
عنایت طارق ولد طارق احمد لون کا دو منزلہ رہائشی مکان منسلک کردیا ۔
پولیس کے مطابق کھسرہ نمبر 1363 من (آبادی دیہ)، کھیت نمبر 214، کھٹا نمبر 616، کاکا پورہ، پلوامہ میں واقع زمین پر تعمیر کی گئی جائیداد کی شناخت منشیات اور منشیات کی غیر قانونی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی سے کی گئی تھی۔
اس کے مطابق مذکورہ جائیداد کو مختلف دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن پلوامہ میں درج ایف آئی آر نمبر 269/2025کے سلسلے میں منسلک کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ منسلکی کا عمل ایک باضابطہ تشکیل شدہ پولیس ٹیم، ایگزیکٹو مجسٹریٹ، لمبردار اور چوکیدار کی موجودگی میں کیا گیا جس میں تمام قانونی طریقہ کار اور پروٹوکول کی مکمل تعمیل کو یقینی بنایا گیا۔
Comments are closed.