گاندربل میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

منشیات اسمگلنگ کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن گنڈ کی ایک ٹیم نے معمول کی نگرانی اور انسداد منشیات اقدامات کے تحت سید بستی سرفرو میں ایک مقام پر اچانک ناکہ لگا دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک شخص کو مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا جس کو دھر لیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔

ملزم کی شناخت شبیر احمد بوکدا ولد سوبہ بوکدا ساکن سید بستی سرفرو کے طور پر کی گئی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن گنڈ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر4/2026 درج کیا گیا اور مزید تحقیقات درج کی گئیں۔
انہوں نے معاشرے سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشی سے متعلق کسی بھی معلومات کو پولیس کے ساتھ شیئر کریں۔

Comments are closed.