وادی کشمیر کے تمام تعلیمی ادارے کل سے دوبارہ کھلیں گے/ سکینہ ایتو

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کشمیر خطے میں تمام تعلیمی اداروں کو کل یعنی سوموار کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے احتیاطی اقدام کے طور پر تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکم دینے کے ایک ہفتے بعد آیا ہے۔

وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے کہا کہ کشمیر خطے کے تمام اضلاع میں اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں سوموار کو دوبارہ کھلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہم نے سوموار سے کشمیر کے تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل ایک ہفتہ قبل حکومت نے کشمیر کے تمام خطوں میں اسکولوں اور کالجوں کو بند کرنے کا حکم دیا تھا تاکہ طلباءکی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

Comments are closed.