بڈگام میں سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر نوجوان کیخلاف کیس درج /پولیس

پولیس نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے چاڈورہ علاقے میں انسٹاگرام پر اشتعال انگیز اور غیر تصدیق شدہ ویڈیوکو گردش کرنے پر ایک فرد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ پولیس اسٹیشن چاڈورہ کو اطلاع ملی کہ ایک سہیل احمد بٹ ولد نذیر احمد بٹ ساکن کٹھی پورہ چاڈورہ، نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر ”ماسٹر الیکٹریشن“کے عنوان سے مشرق وسطی میں جاری صورتحال سے متعلق حالیہ احتجاج سے متعلق ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں۔ مبینہ طور پر ان ویڈیوز کا مقصد نوجوانوں اور عام لوگوں کو مشتعل کرنا تھا، جس سے امن عامہ کو ممکنہ خطرہ لاحق تھا۔

اس طرح کے مواد کی گردش غیر ضروری خوف و ہراس پھیلانے، امن عامہ کو خراب کرنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بری طرح متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اسی مناسبت سے ایف آئی آر نمبر 23/2026قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں درج کی گئی ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Comments are closed.