بورڈ نے 9 ویں سے 12 ویں جماعتوں تک کے نصاب کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا

جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (جے کے بی او ایس ای) نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں جموں وکشمیر میں آنے والے تعلیمی سیشنوں کے لئے 9 ویں سے 12 ویں جماعتوں تک کے نصاب اور کورسز کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کشمیر ڈویژن اور جموں ڈویژن کے سرمائی زون علاقوں کے لئے تعلیمی سیشن 2025-26 جبکہ جموں ڈویئژن کے گرمائی زون علاقوں کے لئے تعلیمی سیشن 2026 -27 میں 9 ویں اور 10 ویں جماعت کے نصاب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
تاہم بورڈ نے 11 ویں اور 12 ویں جماعت کے بعض مضامین کے نصاب میں معمولی ترامیم کی ہیں۔

11 ویں جماعت کے پنجابی اور فزیکل ایجوکیشن کے نصاب میں تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ 12 ویں جماعت کے ایجوکیشن اور انوائرنمنٹل سائنس کے مضامین کی ترمیم کی گئی ہے۔

بورڈ کے مطانق اکتوبر – نومبر 2026 میں منعقد ہونے والے سالانہ امتحانات (کشمیر ڈویژن اور جموں ڈویژن کے سرمائی زون علاقوں کے لئے) اور فروری – مارچ 2027 میں منعقد ہونے والے امتحانات (جموں ڈویژن کے گرمائی زون علاقوں کے لئے) میں ریگولر اور فریش پرائیویٹ امیدواروں کے لئے سوالیہ پرچے اسی نظر ثانی شدہ نصاب کے مطابق تیار کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپ ڈیٹ شدہ نصاب اس کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

Comments are closed.