ریاستی درجے کی جلد بحالی میں کوئی شبہ نہیں: سنیل شرما

جموں،18فروری

جموں و کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سنیل شرما کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی جلد بحالی میں کوئی شک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ اس کی بات کر رہے ہیں، عمر عبداللہ اس کے لئے ڈیڈ لائن کا تعین نہیں کر سکتا ہے۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کی صبح یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کر رہے ہیں، جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ جلدی بحال ہوگا اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئے’۔ان کا کہنا ہے کہ عمر عبداللہ اس کے لئے ڈیڈ لائن کا تعین نہیں کر سکتا ہے

۔14سیاحتی مقامات کے دوبارہ کھولنے کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر شرما نے کہا: ‘سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولا گیا میں اس کے لئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو مبارکباد دیتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘یہ سیکورٹی ایجنسیوں کی بہت بڑی جیت ہے اور شعبہ سیاحت کے لئے ایک خوش آئند قدم ہے’۔ان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیوں کو چلینجز درپیش ہیں لیکن ان کا وہ ڈٹ کر سامنا کر رہے ہیں۔

Comments are closed.