جموں میں جوونائل ہوم سے فرار دو پاکستانی شہری لدھیانہ سے گرفتار
جموں کے آر ایس پورہ سے جووئنال ہوم سے فرار ہونے والے د و پاکستانی قیدیوں کو لدھیانہ سے گرفتا ر کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق سرحدی گاو¿ں میں فرار ہونے والے دو پاکستانی قیدیوں کو واقعہ کے 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گیاتاہم مقامی گینگسٹر جو ان کے ساتھ فرار ہو گیا تھا فرار ہو گیا اور اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
آر ایس پورہ کے دبلہار کے رہنے والے کرجیت سنگھ عرف گگا اور پاکستانی شہری محمد سنائ اللہ اور احسن انور نے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا اور پیر کی شام 5 بجے کے قریب جوینائل ہوم سے فرار ہوگئے۔ واقعے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
حکام نے بتایا کہ پاکستانی شہریوں کو پنجاب کے لدھیانہ کے ایک گاو¿ں میں پولیس پارٹی نے تلاش کیا اور بعد میں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ادھر تین قیدیوں دو پاکستانی شہری اور ایک مقامی گینگسٹر کے فرار ہونے کے بعد چھ پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی میں مبینہ غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ واقعہ کے سلسلے میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.