جموں میں جوینائل آبزرویشن ہوم سے 2 پاکستانی شہریوں سمیت 3 فرار، چھاپہ مار کارورائیاں تیز
جموں /16فروری
جموں کے آر ایس پورہ میں سیکٹر میں جووینائل آبزرویشن ہوم سے گارڈ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کے بعد دو پاکستانی شہریوں سمیت تین قیدی فرار ہو گئے
عہدیداروں نے بتایا کہ شام 5بجے کے قریب اطلاع ملی کہ تین قیدی مرکز پر تعینات دو پولیس اہلکاروں پر حملہ کرکے زخمی کرنے کے بعد حراست سے فرار ہوگئے۔
فرار ہونے والے قیدیوں کی شناخت احسن انور ولد محمد انور ساکنہ جو ننکانہ صاحب، پنجاب، پاکستان ،محمد ثناءاللہ ولد محمد ظفر، ساکن بستی جوے والا، تحصیل دین پور، ضلع مظفرآباد، پنجاب، پاکستان؛ اور کرنجیت سنگھ عرف گگا ولد ارجن سنگھ ساکنہ آر ایس پورہ شامل ہے ۔
واقعے کے دوران ایس پی او ونے کمار اور ہیڈ کانسٹیبل پروین کمار زخمی ہوئے اور انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
پولیس نے فرار ہونے والے قیدیوں کا سراغ لگانے اور ان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
Comments are closed.