ویری ناگ میں سڑک حادثہ کمسن بچہ لقمہ اجل ، ڈرائیور فرار

ویری ناگ کے رین چوگنڈ علاقے میں ایک المناک سڑک حادثے میں 12 سالہ کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا ۔ نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک ٹاٹا موبائیل گاڑی زیر نمبر JK03N-3472نے ایک کمسن بچہ نعمان خورشید ایتو ولد خورشید احمد ایتو ساکن چوگنڈ ویری ناگ کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کمسن بچہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔

انہوں نے کہا کہ کمسن بچے کو اگرچہ زخمی حالت میں علاج کیلئے پرائمیر ی ہیلتھ سنیٹر ویری ناگ منتقل کیا گیا تاہم وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔

نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حادثے کے ساتھ ہی گاڑی کا موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے ا س کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں کیس درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

Comments are closed.