منوج سنہا کا پلوامہ حملے میں جاں بحق ہونے والے جوانوں کو خراج

سری نگر، 14 فروری

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز 2019 کے پلوامہ حملے میں اپنی جانیں گنوانے والے سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی ہمت اور لگن کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں 2019 میں پلوامہ میں ہونے والے دشہت گردانہ حملے کے دوران فرض کی ادائیگی میں عظیم قربانی پیش کرنے والے بہادر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘ان کی غیر متزلزل وابستگی، بے مثال جرات اور مادر وطن کے لئے بے لوث خدمت ہمیشہ ہر شہری کے لئے مشعل راہ بنی رہے گی’۔
واضح رہے کہ 14 فروری 2019 کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقے میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ایک خود کش بمبار نے سی آر پی ایف اہلکاروں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 40 اہلکار کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔

Comments are closed.