دہشت گردی پر بھارت کا موقف صاف ،کوئی دوہرا معیار نہیں، نہ کوئی سمجھوتہ ہوگا /وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دہشت گردی پر ہندوستان کا موقف مضبوط ہے ۔انہوں نے کہا ” کوئی دوہرا معیار اور کوئی سمجھوتہ نہیں “اور اس بات پر بھی زور دیا کہ نئی دہلی انسداد دہشت گردی، انٹیلی جنس شیئرنگ اور میری ٹائم سیکورٹی میں ملائیشیا کے ساتھ تعاون کو بڑھانا جاری رکھے گا۔

کوالالمپور میں اپنے ملائیشیا کے ہم منصب انور ابراہیم کے ساتھ مشترکہ پریس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا ” سب سے پہلے، میں اس گرمجوشی سے استقبال کے لیے اپنے دوست انور ابراہیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پچھلے سال، میں آسیان سربراہی اجلاس کے لیے ملائیشیا نہیں آ سکا تھا، لیکن میں نے اپنے عزیز دوست سے وعدہ کیا تھا کہ میں جلد ہی ملائیشیا کے پہلے غیر ملکی دورے پر آو¿ں گا“۔وزیر اعظم نے دہشت گردی سے نمٹنے کے بارے میں ہندوستان کے موقف کو بھی دہرایا ۔

انہوں نے کہا”دہشت گردی پر ہمارا پیغام واضح ہے؛ کوئی دوہرا معیار نہیں، کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا“۔وزیر اعظم مودی نے کہا ” ہندوستان اور ملائیشیا کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے۔ ہم سمندری پڑوسی ہیں۔ صدیوں سے، ہمارے لوگوں کے درمیان گہرے اور پیار بھرے تعلقات رہے ہیں“۔انہوں نے کہا ”آج ملائیشیا ہندوستانی نژاد آبادی کے ساتھ دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔ ہماری تہذیبیں، مشترکہ ثقافتی ورثہ اور جمہوری اقدار ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ باندھتی ہیں“۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دونوں فریق انسداد دہشت گردی، انٹیلی جنس شیئرنگ اور میری ٹائم سیکورٹی میں تعاون کو مضبوط کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دفاعی تعاون کو مزید جامع بنائیں گے۔انہوں نے کہا” اے آئی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ساتھ، ہم سیمی کنڈکٹرس، صحت اور خوراک کی حفاظت میں شراکت داری کو آگے بڑھائیں گے“۔وزیر اعظم نے ہند-بحرالکاہل کے تئیں ہندوستان کے نقطہ نظر کو بھی چھوا۔انہوں نے کہا ”انڈو پیسیفک خطہ دنیا کے ترقی کے انجن کے طور پر ابھر رہا ہے“۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان آسیان (جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم) کے ساتھ مل کر پورے ہندبحرالکاہل خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے پرعزم ہے۔

Comments are closed.