شوپیاں میں 7 سو لیٹر غیر قانونی مٹی کا تیل اور ڈیزل ضبط، ملزم گرفتار: پولیس

سری نگر، 8 فروری (یو این آئی) سبسڈی شدہ مٹی کے تیل کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف بڑی کارروائی میں شوپیاں پولیس نے ایک دکان سے 7 سو لیٹر غیر قانونی مٹی کا تیل اور ڈیزل بر آمد کرکے اس میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سبسڈی شدہ مٹی کے تیل کی بلیک مارکیٹنگ سے متعلق ایک خصوصی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شوپیاں پولیس نے ضلع کے امام صاحب علاقے میں چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران پولیس کی ایک ٹیم نے ایک دکان سے 7 سو لیٹر غیر قانونی مٹی کا تیل اور ڈیزل بر آمد کرکے ضبط کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس غیر قانونی کارروائی میں ناصر احمد وانی ساکن ارونی بجبہاڑہ کو ملوث پایا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن امام صاحب میں متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 10/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ضبط شدہ مٹی کے تیل اور ڈیزل کو قبضے میں لیا گیا اور ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم سبسڈی شدہ مٹی کے تیل کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث تھا اور اس کی فراہمی کے ذرائع کی چھان بین کی جا رہی ہے اور اگر کوئی سرکاری اہلکار اس غیر قانونی کاروبار میں سہولت کاری کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گ

Comments are closed.