بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، چرس جیسا مواد بر آمد: پولیس

معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کے لئے جاری مہم میں بارہمولہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایک پولیس پارٹی نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایکو پارک کے نزدیک قومی شاہراہ پر ایک شخص کو دھر لیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 135.5 گرام چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔

ملزم کی شناخت ارشد احمد شیخ ولد محمد مقبول شیخ ساکن فتح گڑھ کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن شیری میں این ڈی پی ایس ایکٹ تحت زیر ایف آئی آر نمبر 3/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ بارہمولہ پولیس منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔

Comments are closed.