کولگام میں مرمتی کام کے دوران اپنی ہی ٹرک کے نیچے آکر ڈرائیور از جاں
کولگام کے نپورہ ویسو علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب اپنی ہی گاڑی کی مرمت کرتے ڈرائیور اس کے نیچے آگیا اور اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ۔
نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹرک سرینگر جموں شاہراہ پر نپورہ ویسو موڑ کے قریب کھڑا تھا اور اچانک گاڑی پیچھے کی طرف چلی گئی جس کے نتیجے ڈرائیور آگیا اور اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ ڈرائیور کی شناخت ثاقب محمد ولد صادق محمد باکال ساکنہ ادھم پور کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے ا س کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
Comments are closed.